دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
(جاری ہے)
قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔
انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں Emirates Loves Pakistan اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اشتراک سے ہونے والی شاندار یومِ آزادی تقریبات کی کامیابی کو سراہا۔ تقریب میں پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پاکستان
پڑھیں:
ساہیوال ،ساہیوال میں 1000 فٹ لمبے اور بیس فٹ چوڑے قومی پرچم کی تقریب
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ساہیوال میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی ،جہاں کمشنر ساہیوال نے پرچم کشائی کی۔ مزدور پلی چوک میں پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائ ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔(جاری ہے)
حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک" ساہیوال میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل کے جناح ھال میں منعقد ہوئی ،پرچم کشائی کے موقع پر انتظامیہ اور سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
تقریب میں انڈیا کے خلاف معرکہ حق میں فتح حاصل کرنے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا دوسری طرف مزدور پلی پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جس کی لمبائی ایک ہزار فٹ اور چوڑائی بیس فٹ تھی۔