آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے مودی کو جواب دیا کہ پاکستان پر تمہاری نہیں چل سکتی، جو کچھ تم نے گجرات میں کیا یا جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہ اسرائیل کا ایجنٹ مودی پاکستان میں نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس کراچی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو، اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں، آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر کے عوام سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے آج عہد کریں کہ آزادی کی نعمت کی 365 دن قدر کریں گے اور اس آزادی کا جشن منائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی میلی آنکھ سے وطن عزیز کی طرف دیکھے تو سیسہ پلائی دیوار بن کر دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، فخر ہے ایک ایک شہری پر، جس نے اختلافات بھلا کر اور پرچم تلے متحد ہو کر مودی کو کرارا جواب دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس معرکہ کے شہداء اور غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیاسی قیادت اور حکومت کی جانب سے اتحاد اور ایمان کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا جب قوم کسی معاملے پر مل کر کھڑی ہوتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی قوم کو نہیں روک سکتی، مودی کو اپنی معیشت اور فوج پر گھمنڈ تھا، اس کا غرور تھا کہ اسرائیل اس کا دوست اور اس کے ساتھ ہے، جبکہ ہمارے ساتھ ایمان، اتحاد اور یقین تھا، ہم نے مودی کو جواب دیا کہ پاکستان پر تمہاری نہیں چل سکتی، جو کچھ تم نے گجرات میں کیا یا جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہ اسرائیل کا ایجنٹ مودی پاکستان میں نہیں کر سکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سے پوچھیں آزادی کی وہاب نے مودی کو میں کیا
پڑھیں:
فلسطین کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے، وینزویلا
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک فلسطین کو خودمختاری نہیں مل جاتی۔
صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حقیقی انصاف ملنے تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔