بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا۔؟ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا۔؟ ایسے کوئی گھر بھی چل سکتا ہے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو 100 فیصد دیتا ہے، دوسری طرف وہ طبقہ ہے کہ جو 100 فیصد خرچ کرتا ہے، جس طرح کینال بیٹھ گئی ہے اس سے ہمیں کے فور منصوبے سے بھی ڈر لگتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مجاہد چنا کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے و صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں، ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اور انسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اپنے مذمتی بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے بعد اب دارالخلافہ اسلام آباد کا نیشنل پریس کلب بھی پولیس گردی سے محفوظ نہیں رہا، جو کہ صحافتی تنظیموں کے رہنماﺅں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کا کہ نیشنل پریس کلب پر پولیس کا دھاوا جمہوری اصولوں اور آئینی آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مجاہد چنا نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد آمریت کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، قلم و کیمرہ ہمیشہ حکمرانوں کو آئینے میں انکا اصل چہرہ دکھاتا ہے، قلم اور کیمرہ توڑنے والے دراصل جمہوریت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کو دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی اور جماعت اسلامی ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی، ملک میں آزادی صحافت اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ مجاہد چنا نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں، ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔