شہدا ہمارا فخر، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام، شہدا کے اہلخانہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے رواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کےخلاف تاریخی کامیابی پر دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے، اب غربت اور فتنہ فساد کے خلاف جنگ ہوگی اور ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے، پاکستان کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنائیں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ ملکی خود مختاری اور دفاع کے لیے ہم سب سیسہ پلائی دیوار ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیلڈ مارشل کی لیڈرشپ میں پاکستان ایسی کامیابی سے ہمکنار ہوا کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، دنیا ابھی تک سوچ رہی ہے کہ یہ کیا ہوگیا پاکستان نے رافیل طیارے مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ جیتنے کے لیے صرف ہتھیاروں کی نہیں ایمان جیسا جذبہ بھی ضروری ہے، ایئرچیف کو بھی پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، ایک جان ہوکر شاہینوں، سپاہیوں نے سیسہ پلائی دیوار قائم کی اور پاکستان کو تاریخی فتح دلوائی، دنیا جان گئی ہے، بنیان مرصوص کا مطلب، سیسہ پلائی دیوار کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو کہتی ہوں سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کا سوچیں، عزم کریں، اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، یہی جنگ اگر پاکستانی قوم تقسیم ہوکر لڑتی تو یہ جنگ ہم کبھی نہ جیتتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق کرتے ہیں
پڑھیں:
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، 200کارکن گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
گرفتار کارکنوں میںسویڈن کی ماحولیاتی گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمدشامل
30جہاز قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں،ترجمان
اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرکے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 200 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37ممالک کے 200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سپین کے 30 شرکا، اٹلی کے 22، ترکی کے 21 اور ملائیشیا کے 12 شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرہ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے رواں دواں ہیں، ہمارے پاس تقریبا 30 جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قبل ازیں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک جہاز الما سے براہِ راست مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلوٹیلا کے اراکین مداخلت کے انتظار میں بیٹھے ہیں، الما پر انسانی حقوق کے کارکن لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔چالیس سے زیادہ سویلین کشتیوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے لیے ادویات اور خوراک لے کر جا رہا تھا جس میں تقریبا 500 اراکین پارلیمنٹ، وکلا اور کارکنان سوار تھے، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، انہیں اسرائیلی افواج نے جہاز پر چڑھائی کرنے کے دوران حراست میں لیا۔