Jang News:
2025-08-15@07:19:42 GMT

پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، ایئر فورس، نیوی اور پاک فوج نے اس کا بھرکس نکال دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بات گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ 

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق چودہ اگست کو گورنر ہاﺅس میں قرآن خوانی کی گئی جس میں 100قرآن پاک ختم کئے گئے اور نوافل ادا کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی۔

گورنزر سندھ نے اس خوشی میں یکم اگست سے 14اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کے پروگرامز منعقد کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا، جس میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسٹیج، قومی پرچم اور منعقدہ بہت سے شوز شامل ہیں۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ

پڑھیں:

یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔ 

کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی کے معرکۂ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشنِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یک جہتی سے ممکن ہے،  یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہو گا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، گورنر سندھ
  • یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے: گورنر سندھ
  • بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  
  • یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھ
  • وزیراعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
  • ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر گورنر سندھ کا رقص وائرل
  • کوئی غیر ملکی طاقت ہمیں غلام نہیں بنا سکتی، بھارتی کسان
  • مارگلہ ہلز کی پانچ ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی
  • گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم