ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سینیٹ میں ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سارے ملک میں اس سال جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور طریقے سے منایا جائے۔
چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی،یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے قرارداد منظور کر لی گئی۔
پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ کا 15 روز کیلئے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان
سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کی عدم دلچسپی، متعدد اراکین غیر حاضر تھے، اجلاس کے دوران 99 فیصد سوالات پر ضمنی سوال نہ پوچھے جا سکے، صرف ایک سوال پر ضمنی سوالات 10 منٹس میں مکمل ہو گئے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اراکین کی غیر حاضری کے باعث وقفہ سوالات پورا نہیں ہو سکا، وزرا ایوان میں موجود ہیں مگر اراکین نہیں آئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند، فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی مکمل طور پر بند ہو گئی، ناسا کے ہزاروں ملازمین فارغ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل منظور نہ ہونے کے بعد امریکا میں شٹ ڈاؤن ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند کر دیا گیا اور اس متعلق ناسا کی ویب سائٹ پر شٹ ڈاؤن کا اعلان جاری کیا گیا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ ناسا کے 18ہزار 218 ملازمین میں سے 15ہزار 94فارغ ہو گئے۔ ناسا کے 83 فیصد سے زائد اسٹاف کوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔ امریکا کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں ہی پر صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کا کنٹرول ہے مگر سو رکنی سینیٹ میں بل منظور کرانے کیلئے اسے ساٹھ ووٹ چاہئیں، جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف 53 ووٹ ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک بل سینیٹ پہلے ہی مسترد ہوچکا ہے جس کی حمایت میں 47 اور مخالفت میں 53 ووٹ پڑے تھے۔ اس کے بعد ری پبلکنز کی جانب سے پیش بل پر ووٹنگ ہوئی مگر پانچ ووٹوں کی کمی کے سبب یہ بل بھی مسترد کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق رینڈ پال واحد ری پبلکن ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے بل کیخلاف ووٹ دیا۔