ویب ڈیسک :وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔

 پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔

محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری

 خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کررہے ہیں۔ بھارتی شہری خود کہہ رہے ہیں کہ مودی کے رویئے سے جنگ کی نوبت آئی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں کے شہری بھی تنقید کررہے ہیں، مودی بیانات دے کر گھر میں اٹھنے والا طوفان روکنے کی کوشش کررہاہے، مودی جانے اور بھارت کے سیاسی لوگ جانیں،پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔

ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور

 انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل بھارت کا سیاسی و معاشی مقام کچھ تھا، نریندر مودی کے ہاتھوں بھارت اپنا مقام کھو بیٹھا ہے، نریندر مودی کی ناکامی بھارتی اپوزیشن کے لیے ایک موقع ہے، بھارت کی اپوزیشن مودی کی ناکامیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کے لیے موقع ہے کہ پھر اپنا مقام بنا سکے، بھارت کے اندرونی معاملات سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت نے بھارت کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا، بھارت نے دہشت گردی کی پشت پناہی کی،بین الاقوامی سطح پر بھی بدنام ہوا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی بھی نریندر مودی نے ہی کرائی، نریندر مودی کے چہرے پر دہشت گردی کا دھبہ لگ چکا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور

 وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم بی ایل اے اور تحریک طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں، پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت عالمی فورم پر جمع بھی کرائے، اگر اچھے ہمسایوں کی طرح رہا جائے تو برصغیر میں امن ممکن ہے، برصغیر کے عوام بھی معاشی ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نریندر مودی کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

میں نےاپنا خواب ’والد کے خواب‘ پر قربان کر دیا، نوجوت سنگھ سدھو

سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، کمنٹیٹر اور ریئلٹی شو جج نوجوت سنگھ سدھو نے انکشاف کیا کہ کرکٹ ان کا پہلا خواب نہیں تھا بلکہ وہ فوج میں جانا چاہتے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرسدھو نے بتایا کہ وہ بچپن سے فوج میں شامل ہونا چاہتے تھے اور انہوں نے پہلی ہی کوشش میں انڈین ملٹری اکیڈمی(آئی ایم اے) کا امتحان پاس کر لیا تھا۔ لیکن جب وہ جانے ہی والے تھے تو والد نے انہیں روک دیا۔

سدھو کے بقول،’میرے والد نے کہا، ’نہ جا… میں تیرے بغیر جی نہیں پاؤں گا۔ اس دن میں نے اپنا خواب قربان کیا اور والد کا خواب پورا کرنے کے لیے کرکٹ کو اپنا لیا۔‘

لیکن کرکٹ کا سفر بھی سدھو کے لیے آسان نہیں تھا۔ پہلی بار ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے کے بعد جب وہ اچانک ڈراپ ہوئے تو ایک مشہور اخبار نے ان پر مضمون لکھا، ”نوجوت سنگھ سدھو: دی اسٹروکلَیس ونڈر“۔ یہ لقب ان کے لیے اور خاص طور پر ان کے والد کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔

سدھو نے بتایا، ’وہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنے والد کو روتے دیکھا۔ میں دم بخود رہ گیا تھا۔‘

اس مایوسی کو سدھو نے اپنی ہار نہیں بننے دیا بلکہ محنت کو اپنا ہتھیار بنایا۔ انہوں نے خود سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے والد کا فخربنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ، ’میں نے چار سال تک ایک فوجی طرز کی ڈسپلنڈ روٹین اختیار کی۔ صبح 3 بجے اٹھنا، پچ کی تیاری خود کرنا، روزانہ گھنٹوں پریکٹس کرنا اور 125 چھکے مارنا، چاہے ہاتھوں سے خون ہی کیوں نہ نکلے۔‘

سدھو نے خاص دستانے بھی بنائے جو خون کو جذب کر لیتے تھے۔ آخرکار 1987 میں وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب ہوئے اور آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو میچ میں پانچ چھکے جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چھ چھکے لگا کر صرف دو میچوں میں 11 چھکوں کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے لگاتار پانچ نصف سنچریاں بھی سکور کیں، جو کئی برسوں تک ورلڈ ریکارڈ رہا۔

سدھو کا کہنا ہے، ’زندگی میں کچھ بھی آسان نہیں ہوتا۔ سب کچھ خون، پسینہ اور آنسو مانگتا ہے۔‘

اب وہ اپنی انہی قربانیوں اور تجربات کو دوسروں کے لیے ایک سبق کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انڈیا’ز گاٹ ٹیلنٹ سیزن 11 میں جج کے طور پر وہ نوجوان ٹیلنٹ کو نہ صرف پرکھیں گے بلکہ انہیں حوصلہ بھی دیں گے۔

سیاست اور کرکٹ سے ریئلٹی ٹی وی تک کے سفر پر بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا، ’اصل زندگی وہی ہے جو تب شروع ہوتی ہے جب آپ کچھ اور منصوبے بنانے میں مصروف ہوتے ہیں۔ سیاست کبھی میرا پروفیشن نہیں تھا، یہ ایک مشن تھا۔ اب یہ نیا سفر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے کیریئر میں کئی روپ اپنائے اور ہر میدان میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ اب وہ ایک بار پھر ناظرین کو اپنی شخصیت اور تجربے سے متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ وہ ملائکہ اروڑا اور شان کے ساتھ انڈیا’ز گاٹ ٹیلنٹ کے جیوری پینل میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ نیا سفر ان کے کثیر الجہتی کیریئر میں ایک اور نمایاں باب ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی نے غزہ میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کی
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • ٹرمپ مودی کشیدگی کی وجہ پاکستان سے ٹرمپ کی قربت
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • میں نےاپنا خواب ’والد کے خواب‘ پر قربان کر دیا، نوجوت سنگھ سدھو
  • ٹام کروز کا انوکھا خواب: خلا میں شادی کی تیاریاں؟
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • مودی راج؛ بھارت میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند، عوام بے یار و مددگار