ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مہمانوں کی نازیبا گفتگو نے صارفین کو برہم کردیا۔
ندا یاسر اپنی لایعنی باتوں اور تبصروں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں لیکن 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے پروگرام میں ان کی مہمانوں کے ساتھ نامناسب گفتگو پر ناظرین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور یاسر حسین موجود ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر صارفین اخلاقیات پر سوال اٹھا رہے ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گھروں میں دیکھے جانے والے اس پروگرام میں جو خاص طور پر جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس قسم کی گفتگو کیا معنی رکھتی ہے؟ ہم اپنی نسل کو کون سی اخلاقیات کا سبق سکھا رہے ہیں؟
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسر نے کچھ کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس میں سے ایک پر چارپائی بنی ہے۔ اس کارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کچھ نامناسب باتیں کہیں اور ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یاسر حسین اور فیصل قریشی بھی پیچھے نہیں رہے اور باتوں کو بالغانہ انداز میں کسی اور جانب لے گئے۔
پروگرام کے اس حصے کو ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ندا یاسر
پڑھیں:
ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر وزیراعظم برہم: ایمل ولی کی ملاقات، اے پی سی کا دعوت نامہ دیا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے۔ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے۔ پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، تحقیق وترقی لیبارٹریاں، لیول تھری ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔ پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں و معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی آئی ٹی مسابقت کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور انہیں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔