قوم اس آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقوں بٹگرام، بونیر اور ملک کے دوسرے بالائئی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بھاری جانی نقصانات پر شدید صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریاست کے تمام اداروں کو مصیبت زدہ شہریوں کی مدد کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا
ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔
امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کریں اور متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ صدر نے زور دے کر کہا، "متاثرہ لوگوں کو ریلیف اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، وزیراعظم کی ہدایت
صدر مملکت نے یہ بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی زرداری
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔