نوجوانوں کیلئے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اگر آپ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یا ریاضی جیسے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے خوش آئند ہے! چین نے پاکستانی نوجوانوں سمیت دنیا بھر کے ہنرمند طلباء اور پروفیشنلز کے لیے ایک نیا ویزا — “K Visa متعارف کرا دیا ۔
یہ ویزا ان غیر ملکی نوجوانوں کے لیے مخصوص ہے جو جدید تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے ساتھ چین آ کر کام کرنا یا سیکھنا چاہتے ہیں۔ اس فیصلے پر چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے دستخط کیے، اور یہ ویزا پالیسی یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
کے ویزاکیا ہے؟
یہ چین کے عام ویزا سسٹم میں نیا اضافہ ہے۔ اس کے تحت نوجوانوں کوسائنس، تعلیم، تحقیق اور ثقافتی تبادلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
یہ ویزا اُن افراد کے لیے ہے جنہوں نے کسی معتبر یونیورسٹی یا ریسرچ ادارے سے بیچلر یا اس سے اوپر کی ڈگری حاصل کی ہو، خاص طور پر STEM فیلڈز (Science, Technology, Engineering, Mathematics) میں۔
درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت، عمر اور تجربے کی بنیاد پر اہلیت کا تعین ہوگا۔
K Visa ہولڈرز کو چین میں داخلے، قیام کی مدت اور سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے مزید سہولیات دی جائیں گی۔
انہیں چین میں سیکھنے، کام کرنے، اور مختلف سائنسی و تعلیمی منصوبوں کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہونگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 5 اکتوبر کو ملائشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں رہنما کئی موجودہ اور نئے شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں بھی شریک ہوں گے۔