چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی ؛ آئی جی پنجاب کی بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا پولیس فورس نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے دوران 644 مجالس، 392 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی،ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز، ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ پر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز صوبائی وزرا، مشیران، علاقائی نمائندوں نے سکیورٹی انتظامات میں پنجاب پولیس کو بہترین رہنمائی فراہم کی،جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس تحسین کے مستحق ہیں،پنجاب پولیس کو چہلم حضرت امام حسین ؓ کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون حاصل رہا،شہریوں،مختلف مکاتبِ فکرکے علما کرام، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکرگذارہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں،
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چہلم حضرت امام حسین پنجاب پولیس
پڑھیں:
آئر لینڈ: 2 گاڑیوں میں ٹکر، خواتین سمیت 5 افراد ہلاک
آئر لینڈ(ویب ڈیسک) کاؤنٹی لاؤتھ میں 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈبلن سے آئرش پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک افراد کی عمریں 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کی شب آرڈی روڈ گبس ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔