ہنگور کلاس آبدوزوں کی لانچنگ، چین سے شراکت داری کی نئی جہت: وائس ایڈمرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس (Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو سٹرٹیجک ماحول کے پیش نظر میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔ انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کا یہ منصوبہ یقینی طور پر پاک چین پائیدار شراکت داری میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمپنی لمیٹڈ ہنگور کلاس شپ بلڈنگ بلڈنگ ا
پڑھیں:
پنجاب پولیس کانسٹبل عمر فاروق کا کارنامہ: باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے
پنجاب پولیس کے کانسٹبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں 2 کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آر پی او نے کہا کہ شیخوپورہ ریجن پولیس کا ایک اور اعزاز، ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کنسٹیبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے2 گولڈ میڈل جیت لیے۔
شیخوپورہ ریجن پولیس کا ایک اور اعزاز
ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کنسٹیبل عمر فاروق کی مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن، 2 گولڈ میڈل جیت لیے،
آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی کنسٹیبل عمر فاروق سے ملاقات،
پولیس کا نام روشن کرنے پر… pic.twitter.com/XyOK7zjGpr
آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے کانسٹبل عمر فاروق سے ملاقات کی اور پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد اور تعریفی سند دی اور آئندہ بھی محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔