عوام کیلئے خوشخبری:محکمہ ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔
لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا، لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخان کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 320 روپےکمی کے بعد 6040 روپے مقرر کیا گیا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہوررانا محسن کا کہنا ہےکہ آج سے نئےکرائے ناموں پرعملدرآمد کرائیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائوں میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور لاہور لاہور لاہور لاہور کمی کے بعد لاہور سے
پڑھیں:
سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور آج بھی اس قیمتی دھات کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا مزید 2,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,801 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی یہی رجحان جاری ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 3,886 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف سات روز میں فی تولہ سونا 12,178 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 10,441 روپے کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی علامت ہے۔
سونے کی قیمت میں اس ہوش رُبا اضافے نے جہاں سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا ہے، وہیں عام صارفین خصوصاً شادی کی تیاری کرنے والے گھرانوں کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو زیورات کی خریداری عوام کے لیے مزید مشکل ہو سکتی ہے۔