محکمہ ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔
لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے،لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا،لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخاں کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 320 روپےکمی کے بعد 6040 روپے مقرر کیا گیا۔
سہیل وڑائچ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، کالم نویس نے احوال بیان کردیا
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہوررانا محسن کا کہنا ہےکہ آج سے نئےکرائے ناموں پرعملدرآمد کرائیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائوں میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کمی کے بعد کا فیصلہ لاہور سے
پڑھیں:
معرکہ حق، جشن آزادی 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب جلی اعداد میں ’’75 ‘‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔ سکے کے پچھلے رخ پر وسط میں اردو میں ’’معرکہ حق‘‘ اور ہندسوں میں ’’2025 ‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔ سکے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے، (دائیں اور بائیں جانب) دو لڑاکا طیارے، بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ مذکورہ سکہ سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کائونٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے۔