نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب کیلئے نظام انصاف میں جدت لانے اور منصوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر زور دیا ہے،یہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے بینچ کا ہے جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔
18جولائی کی عدالتی کارروائی کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جو 28دن بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک ہوا ہے غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی سے متعلق اپیل کا ہے۔عدم پیروی پر اپیل کو مسترد کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انصاف میں تاخیر محض انصاف سے انکار نہیں بلکہ اکثر اوقات انصاف کے خاتمے کے مترادف ہوتی ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے عدلیہ کے عوام پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے،قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے،کمزور اور پسماندہ طبقات کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل عدالتی کارروائی کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔(جاری ہے)
یہ سرمایہ کاری کو روکتی ہے، معاہدوں کو غیر حقیقی بناتی ہے اور عدلیہ کی ادارہ جاتی ساکھ کو کمزور کرتی ہے،اس وقت پاکستان بھرکی عدالتوں میں 22لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن میں سے تقریباً 55ہزار 9سو 41مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ عدالت کو بطور ادارہ جاتی پالیسی اور آئینی ذمہ داری فوری طور پر ایک جدید، جواب دہ اور سمارٹ کیس مینجمنٹ نظام کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپریم کورٹ فیصلے میں
پڑھیں:
این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا حقیقی نمائندے ہیں، الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول منسوخ کیا جائے، سنی اتحاد کونسل
سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور کور کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں صاحبزادہ حامد رضا کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انصاف کی جیت ہوئی تو الیکشن معطل اور صاحبزادہ حامد رضا کی سیٹ بحال ہو جائے گی، عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ حامد رضا کو دہشت گردی کی عدالت سے سزا سنائے جانا افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے انصاف کی امید کیساتھ عدالتوں کے سامنے سرنڈر کیا، انہیں ریلیف دیا جائے۔ عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ این اے 104 کا الیکشن جلد بازی میں کروایا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ حلقہ میں ہونیوالا الیکشن شیڈول معطل کرے اور صاحبزادہ حامد رضا کو انصاف فراہم کرے۔ طالبان عصر حاضر کے خوارج ہیں، اندر اور باہر کے دشمنوں کے مقابلہ کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو، ڈالروں کے لالچ میں اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے، بیگناہ انسانوں کو قتل کرنیوالا دین کا طالب نہیں ہو سکتا، بندوق کے زور پر خودساختہ شریعت نافذ کرنے کی بات کرنیوالے اسلام سے نابلد ہیں، اب دہشت گردوں کیخلاف مزاحمت کرنا ہو گی کیونکہ اسلام کا چہرہ داغدار کرنیوالے کسی رحم کے مستحق نہیں۔ قوم ”قلم کتاب زندہ باد، کلاشنکوف مردہ باد“ کا نظریہ اپنائے، علمائے حق آگے آئیں اور حقیقی اسلام کا حقیقی نظریہئ جہاد قوم کے سامنے پیش کریں۔
سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور کور کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں صاحبزادہ حامد رضا کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انصاف کی جیت ہوئی تو الیکشن معطل اور صاحبزادہ حامد رضا کی سیٹ بحال ہو جائے گی، عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکہ بھارت کو اسلحہ فراہم کرکے خطے میں عدم توازن پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دفاعی سطح پر شکست دینے سے پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے۔ سنی اتحاد کونسل ”بھارت مردہ باد“ ”پاکستان زندہ باد“ مہم شروع کرے گی، بھارت کی آبی جارحیت خطے میں عدم توازن کی صورتحال پیدا کرے گی۔