پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مہمانوں کی نازیبا گفتگو نے صارفین کو برہم کردیا۔

ندا یاسر اپنی لایعنی باتوں اور تبصروں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں لیکن 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے پروگرام میں ان کی مہمانوں کے ساتھ نامناسب گفتگو پر ناظرین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور یاسر حسین موجود ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر صارفین اخلاقیات پر سوال اٹھا رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گھروں میں دیکھے جانے والے اس پروگرام میں جو خاص طور پر جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس قسم کی گفتگو کیا معنی رکھتی ہے؟ ہم اپنی نسل کو کون سی اخلاقیات کا سبق سکھا رہے ہیں؟

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسر نے کچھ کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس میں سے ایک پر چارپائی بنی ہے۔ اس کارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کچھ نامناسب باتیں کہیں اور ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یاسر حسین اور فیصل قریشی بھی پیچھے نہیں رہے اور باتوں کو بالغانہ انداز میں کسی اور جانب لے گئے۔

پروگرام کے اس حصے کو ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ندا یاسر

پڑھیں:

یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 تقریبات کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے یہ ظلم ہے۔ اس موقع پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آج کل ایک عام سی شادی بھی 50 لاکھ میں ہورہی ہے۔ جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا کہ اتنی رقم میں تو کوئی اچھا بزنس کیا جاسکتا ہے یا پھر اپارٹمنٹ خریدا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو نئی سہولت دیدی
  • یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
  • شیخ نھیان بن مبارک کی پاکستان کے سب سے بڑے جشن آزادی پروگرام میں شرکت
  • پہلی شادی صرف ہزار روپے میں ہوئی؛ بشریٰ انصاری نے حیران کن وجہ بتادی
  • بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
  • پہلی شادی صرف ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی؛ بشریٰ انصاری نے حیران کن وجہ بتادی
  • بشریٰ انصاری کی شادی صرف 1000 روپے میں ہوئی
  • سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟
  • پہلے شوہر سے طلاق 36 سال بعد کیوں لی؟ بشریٰ انصاری کا پہلی بار بے باک انکشاف