City 42:
2025-11-19@04:27:45 GMT

راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک :راولپنڈی ڈویژن میں 2025 میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے آج کے دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد 85 کے برابر ہوچکی ہے۔

 راولپنڈی میں 35، مری میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں اٹک میں 4، چکوال میں 3، جہلم میں 1 ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں، سال 2024 میں ڈویژن بھر میں 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

 محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے۔ ڈویژن میں 2025 کے دوران اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 9614 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 311 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق اور 15 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، مری میں 10 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاروا کی موجودگی پر راولپنڈی میں 2440 ایف آئی آرز درج، 1112 مقامات سیل، 2819 چالان اور 4 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

قوم اس آزمائش کی گھڑی میں  مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری

 دوسری جانب مری میں 43 ایف آئی آرز 189 سیلنگ اور 730000 روپے جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیسز رپورٹ میں ڈینگی

پڑھیں:

کرپشن کیس میں گرفتار ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث

اسلام آباد:

کرپشن کیس لاہور میں گرفتار ملزم اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے چکری موٹروے ریسٹ ایریا پر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد تھانہ چکری میں فرار کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کی سیکشن 155-سی کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 223، 224 اور 225 بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔ راولپنڈی میں پیشی کے بعد ملزم کو دوبارہ لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں چکری ریسٹ ایریا پر واش روم استعمال کرنے گیا اور وہیں سے پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کے بھائی اور چھ نامعلوم افراد پہلے سے ریسٹ ایریا میں موجود تھے جو اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ اے ایس آئی ظفر اقبال کا ملزم کے بھائی سے رابطہ تھا۔

بیان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنے طور پر ملزم کی تلاش کی مگر ناکامی پر شرمندگی کے باعث واقعے کی فوری اطلاع نہیں دی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی ظفر اقبال سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • کرپشن کیس کا ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث
  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • کرپشن کیس میں گرفتار ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث
  • راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیر حراست
  • سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
  • راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیرِ حراست