چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے کم بولی کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے مہنگی پیش کش کو قبول کرلیا گیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن نے مسترد کی جانے والی دونوں کمپنیوں کے متعلقہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا تاہم مجموعی طور پر 5 کمپنیوں میں سے 2کمپنیوں کی کم قیمتوں کی پیش کش کو مسترد کیا گیا، دو کمپنیوں کی جانب سے چینی درآمد کرنے کی مہنگی پیش کش کو قبول کیا گیا جبکہ ٹینڈر کے دوران ایک متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے بولی لگانے سے معذرت کرتے ہوئے کاغذات واپس لیلیے تھے۔چینی درآمد کرنے کے ٹینڈر میں مجموعی طور پر5 کمپنیوں نے بولی جمع کروائی جس میں سے صرف دو بولیوں کو قابل قبول قراردیا گیا۔

ٹی سی پی ٹینڈر دستاویز کے مطابق لندن کی کمپنی میسرز ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لمیٹڈ نے چینی درآمد کرنے کے لیے سب سے کم پیش کش جمع کرائی۔لندن کی اس کمپنی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کراچی بندرگاہ تک پہنچانے کے لیے539 ڈالر فی میٹرک ٹن بولی لگائی تھی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے لندن کمپنی کی بولی پر اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔ٹینڈر نوٹیفکیشن کے مطابق جرمنی کی کمپنی نے چھوٹے اور درمیانے دانے والی سفید چینی درآمد کے لیے دوسری سب سے کم بولی لگائی، جرمن کمپنی بیئر سینڈیکیٹ ایف زی سی او نے 555 ڈالر فی میٹرک ٹن چینی درآمد کی بولی لگائی لیکن ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے جرمنی کی کمپنی کی بولی کو بھی اعتراض لگاکر واپس کردیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ لندن اور جرمن کمپنیوں کی بولی کو دستاویزات اور شرائط کی وجہ سے مسترد کیا گیا،

سوئٹزرلینڈ کمپنی لوئس ڈریفس نیچھوٹے دانے والی چینی درآمدکرنے کی 580.

75 ڈالرفی میٹرک ٹن بولی لگائی تھی۔اسی طرح دبئی کی کمپنی الخلیج شوگر نے 586ڈالر فی میڑک ٹن درمیانے دانیوالی چینی درآمد کرنے کی پیش کش کی۔ٹینڈر نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ ٹی سی پی نے دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں کی بولیوں کو منظور کرتے ہوئے فاتح قرار دے دیا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ دبئی کی کمپنی سکڈن مڈل ایسٹ نے بولی جمع کرانے سے معذرت کرتے ہوئے کاغذات واپس لیلیے تھے۔ٹینڈر کے مطابق 25 ہزار میڑک ٹن چینی کی دو شپمنٹس یا ایک 50ہزار میڑک ٹن کی شپمنٹ 5 سے 20 ستمبر تک ہوگی،د دو لاکھ میڑک ٹن چینی کی درآمد 5 ستمبر سے 15اکتوبر تک بتدریج کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو دنیا کے لیے ایک “مسئلہ” بن چکے ہیں، ڈنمارک کا پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک “مسئلہ” بن چکے ہیں، ڈنمارک کا پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی درآمد کرنے مہنگی پیش کش کم بولی

پڑھیں:

پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عرس داتا گنج بخشؒ اور چہلم امام حسینؓ پر امن و امان یقینی بنانے کا حکم دیا  اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔  عرس داتا گنج بخشؒ پر آنے والے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کے لئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری  اور  لنگر  و سبیل کے انتظامات میں مزید آسانیاں لانے کی ہدایت کی۔ داتا دربار کے اردگرد سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ دوسری جانب پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ بینک آف پنجاب اور چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈکے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت چین کے بڑے ٹیکسٹائل کاروباری اداروں میں شامل ’’چیلنج ٹیکسٹائل گروپ‘‘ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ پنجاب میں 100ایکڑ پر جدید ترین سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا۔ چیلنج گروپ پنجاب میں ماہانہ 6ملین میٹر فیبرک استعمال کرکے 2سے 8 ملین گارمنٹس پروڈکشن کرے گا۔ چیلنج گروپ کے تحت پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس اور جدید ترین ٹیکسٹائل  انڈسٹری لگائی جائے گی۔ چیلنج گروپ معروف امریکن برانڈز کے ذریعے گارمنٹس ایکسپورٹ کرے گا۔ چیلنج گروپ کے ذریعے 8ماہ میں 18ہزار اور 5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔ چیلنج گروپ گارمنٹ کی تیاری کے لئے خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرے گا۔ پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائد برآمدات متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں متعین قونصل جنرل ژاؤ شیریں اور چیئرمین چیلنج گروپ ویگو ہانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیلنج گروپ کے وفد کے سربراہ ویگو ہانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انویسٹمنٹ فرینڈلی پالیسیوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا  پاک چین تجارتی اور کاروباری شراکت داری کو آئندہ چند برسوں میں مزید بلندیوں تک پہچانا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں جدید ترین اور شاندار گارمنٹ سٹی بنارہے ہیں، چیلنج گروپ کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کریں گے۔ پنجاب میں گارمنٹ سٹی کی کامیابی کے لئے چیلنج گروپ سے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور ساتھ دے گی۔ چین کی بڑی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور اداروں کو پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی تیز ترین صنعتی ترقی کے لئے چیلنج سپیشل اکنامک زون اہم کردار ادا کرے گا۔ جدید ٹیکسٹائل پراجیکٹ کے تحت پلاسٹک ویسٹ کو ری سائیکلنگ کرکے ہائی پرفارمنس فیبرک میں استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں میں فنی مہارت کے فروغ کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہے۔ صنعتی اداروں کی ضرورت کے لئے مارکیٹ بیسڈ، ہیومن ریسورس فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ چیلنج گروپ کے چیئرمین ویگو ہانگ نے کہا کہ پنجاب میں چین سے بھی بہتر ٹیکسٹائل مشینری اور ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں جدت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیاں اور ان کا ویژن حوصلہ افزاء  اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پْر ترغیب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیوں کو دیکھ کر پنجاب آنے کی ترغیب پیدا ہوئی۔ پنجاب میں چین کی حالیہ سرمایہ کاری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گزشتہ دورہ چین کا ثمر ہے۔ حکومت پنجاب ہمارے ویژن اور تجارتی مقاصد کے ساتھ ہم رنگ ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کے معروف اور بڑے ٹیکسٹائل ادارے چیلنج گروپ کے وفد کا لاہور آمد پر خیر مقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہبازشریف کی ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدیت
  • چینی کمپنی کا جناح میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائن کا تحفہ، وزیر اعظم کا اظہار تشکر
  • وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن، اے آئی اطلاق کی ہدایت
  • چینی کی درآمد کیلئے ایل سیز قائم، چند ہفتوں میں بندرگاہ میں پہنچنے کا امکان
  • نومولود اے آئی پرپلیکسٹی کی 3 ارب صارفین رکھنے والا گوگل کروم خریدنے کی حیران کن پیشکش، معاملہ کیا ہے؟
  • حکومت نے 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ جاری کر دیئے
  • ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
  • سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع
  • پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز