ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شمالی علاقہ جات میں مزید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس لیے سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ 5 سے 6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر نہ کریں اور شہری بارشوں اور سیلاب کے دوران حفاظتی اقدامات لازمی اپنائیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث 214 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 55 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار مشترکہ طور پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے اور فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے رہا ہے

پڑھیں:

لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا

لاہور:

شاد باغ میں عامل نے شہری عبداللہ پر جادو کرکے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق جادوگر عامل نے شہری عبداللہ کو ہپنوٹائز کیا اور گھر پر واردات کرکے فرار ہوگئے، متاثرہ شہری نے 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات خود ہی عامل کو دے دیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامل نے مجھے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے پھر مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، عامل نے میرے گھر سے زیورات لیے اور لیکر فرار ہوگیا۔

متاثرہ شہری خود ہی عامل کو سامان دیکر موٹر سائیکل پر چھوڑ کر آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 24 خواج ہلاک
  • المجلس ویلفیئر گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کیلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
  • کتاب ہدایت
  • مدینہ: بھارتی عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 42 جاں بحق
  • اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، بڑھتی سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
  • کانگو، کان کنوں کے وزن سے پل کان کے اوپر جا گرا، نیچے دب کر 43 افراد ہلاک
  • لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا
  • ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر