جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں طور پر مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کا برسوں پرانا کاپی رائٹ کیس کا فیصلہ سنادیا۔

اس نغمے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والا گانا بھی کہا جاسکتا ہے جس کے ویوز اربوں ہیں۔

امریکی گیت نگار جوناتھن رائٹ دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے 2019ء میں یہ گیت تخلیق کیا تھا اس لیے کاپی رائٹ ان کا ہے۔ جس کے بعد ایک قانونی جنگ چھڑ گئی تھی۔

دوسری جانب کاپی رائٹ رکھنے والی پنگ فانگ نے اس نغمے کارٹون ورژن 2015ء اور 2016ء میں ریلیز ہوا جو دنیا بھر میں بچوں کا ترانہ بن گیا۔

یہاں تک کہ اس پر بے بی شارک ڈانس چیلنج بھی دنیا بھر میں مشہور ہو گیا اور یہ 30 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس بھی کرگیا تھا۔

تاحال یہ نغمہ تروتازہ ہے اس کی مقبولیت جوں کی توں برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ نسلوں کا گیت بن گیا اور اب بھی روزانہ لاکھوں بار سنا جاتا ہے۔

کاپی رائٹ کیس عدالت میں برسوں چلتا رہا اور آج تمام تر دلائل اور شواہد کی روشنی میں سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں امریکی گیت نگار کے نغمے کے تخلیق کار ہونے کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔

عدالت نے کہا کہ بے بی شارک ایک پرانا لوک گیت ہے جس کے مختلف ورژنز پہلے سے ہی موجود تھے۔

جنوبی کوریا کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر نہ صرف کمپنی پنگ فانگ بلکہ گانے کے مداحوں نے بھی سکون کا سانس لیا۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کاپی رائٹ

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ

سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردئیے گئے۔سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کے مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔

رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔

کمیٹی کی تجاویز کو سپریم کورٹ کی فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا، جس نے غور و فکر کے بعد 2025 کے رولز کو منظور کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، صدر و وزیراعظم ملک بھرمیں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں ضمانت؛ عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں
  • عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں
  • بے بی شارک ڈوڈو؛ آخر کس کی ملکیت ہے؟ عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ماننے سے انکار
  • عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ بار آمنے سامنے 
  • عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے
  • سپریم کورٹ بار نے عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کی تردید کردی 
  • 26ویں آئینی ترمیم کیس پر سپریم کورٹ ججز کی رائے اور اجلاسوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
  • سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ