تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
حیدری مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ حکومت کو تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر اولین درجے میں شامل کرنا چاہیئے، ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری اور آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کِیا آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے مرکزی نائب صدر عبدالقادر سوریہ نے شاندار استقبال کِیا جبکہ کراچی ڈویژن کے صدر جاوید صدیقی،فنانس سیکرٹری آفرین صدیقی، سینئر نائب عبداللہ بٹرا، جوائنٹ سیکرٹری عثمان شیخ، ایونٹ کمیٹی کے کنوینر انور غوری، ساتھ کے نائب صدر سلمان رضوان، طیب قادری، اِخلاق حسین، احد فاروقی، حیدری مارکیٹ کے سینئر تاجر محمد سلیم گلیریا، عزیر الدین فاروقی، محمد امیم صابرانی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر محمد طیب حسین قادری پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے شہباز رضا قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کے حیدری مارکیٹ کے دورے کے موقع پر تاجر برادری نے مارکیٹ کے مسائل اور دیگر اہم ایشوز کی نشاندہی بھی کی۔
ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں تاجروں کا بھی بہت اہم کردار ہے، ملک کی معیشت کو چلانے کے لیے تاجر برادری دن رات محنت کرتی ہے، تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، تاجروں کو حکومت نے مسائل میں الجھایا ہوا ہے کبھی کوئی نیا ٹیکس آ جاتا ہے تو کبھی کوئی نئی پالیسی، حکومت کو چاہیئے کہ کوئی بھی پالیسی بنانے سے پہلے تاجر برادری سے ضرور مشاورت کی جائے، حالیہ ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف تاجروں کا ایک آواز ہوکر حکومت سے کیے جانے والے تمام مطالبات درست ہیں، حکومت کو تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر اولین درجے میں شامل کرنا چاہیئے، ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تاجروں کے مسائل کو ثروت اعجاز قادری حیدری مارکیٹ تاجر برادری
پڑھیں:
یاسین ملک کی بیٹی نے والد کی سزا کیخلاف عالمی برادری سے مدد مانگ لی
کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ رضیہ سلطانہ کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں، ان کی بیٹی کی جذباتی اپیل ان کی قید کی سخت حقیقت کو اُجاگر کرتی ہے جہاں انہیں موت کی سزا کا سامنا ہے اور یہ مقدمہ وسیع پیمانے پر غیر منصفانہ اور غیر شفاف سمجھا جاتا ہے۔