ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی اور ناچ گانوں میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے، اگر یہ رقم فلسطینی عوام کی امداد کیلئے بھیج دی جاتی تو پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو کلمہ کی بنیاد پر اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا، تحریک جدوجہد آزادی سے لے کر قیام پاکستان تک علماء و مشائخ نے جو کردار ادا کیا اُس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے جس سے آنے والی نسلوں کو روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ وہ جامع مسجد فردوس پاکستان کوارٹر میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ سرکاری سطح پر 14 اگست کے پروگرامات میں تمام مساجد میں درود و سلام اور دعاؤں کا باضابطہ اعلان ہوتا، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاؤں اہتمام کیا جاتا، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جاتا۔

چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں شامل رہنماؤں اور علماء و مشائخ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا، پاکستان بنانے کے مقصد کو اُجاگر کیا جاتا لیکن افسوس ہر جگہ آتش بازی ہوتی رہی، محفل موسیقی چلتی رہی، ناچ گانوں کا پروگرام چلتا رہا اربوں روپے ضائع کردیئے گئے، ہر جگہ بے حیائی کا دور دورہ رہا جس کا اسلام نے سختی سے منع کیا ہے، اس طرح کی حرکتیں کرکے ہم آنے والی نسلوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، دنیا کو کیا تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں، حیاء نصف ایمان ہے مگر اس طرح تو نوجوان نسل میں نصف ایمان پیدا نہیں ہوگا، وہ بے حیائی کی عادت سیکھیں گے، آتش بازی اور ناچ گانوں میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے، اگر یہ رقم فلسطینی عوام کی امداد کیلئے بھیج دی جاتی تو پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا جاتا

پڑھیں:

کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ملک کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے: علامہ راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی—فائل فوٹو

جامعہ نعیمیہ لاہور میں معرکۂ حق و یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہوا، اس کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے۔ 

علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ معرکۂ حق میں بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت بدمعاش ریاست، عالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہے: حنا ربانی کھر
  • ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب
  • سعودی عرب کا اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت، فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ
  • حصول مقاصد پاکستان کیلئے آزادانہ پالیسیاں ضروری: حافظ نعیم
  • خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے اپنی کوششیں دوگنی کریں، عاصم افتخار
  • اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلیے دفن کرنے کا منصوبہ
  • کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ملک کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے: علامہ راغب نعیمی
  • قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار