کراچی:

متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔

کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی  نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت  دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سہ قومی سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے، متحدہ عرب امارات کی پچز پر پاکستان کا ریکارڈ شان دار رہا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ انجری سے نجات پا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے بیٹر فخر زمان میچ ونر ہیں، یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ فخر زماں گزشتہ کچھ عرصے سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے چلے آرہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اولمپک مقابلوں میں کرکٹ کا شامل کیا جانا خوش آئند ہے، پاکستان اگلے اولمپکس کے کرکٹ مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب درست ہے لیکن ایشیا کپ جیسے اہم ترین ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا انتخاب بہت سوچ بچار کے ساتھ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانی چاہیے تھی، میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کے وقت کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو بھی مدنظر رکھنا ضروری تھا۔

کامران اکمل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے سینیر پلیئرز  کو اہمیت نہیں دی گئی، بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ کا نظام خراب ہو کر رہ گیا ہے اور اہلیت کو قطعی طور پر فوقیت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے بے در پے غلطیاں کی جا رہی ہیں اور اب قومی ٹیم کا انتخاب بھی اسی کا تسلسل ہے، بابراعظم  اور محمد رضوان انتہائی منجھے ہوئے اور تجربے کار بیٹرز ہیں، ان  کو ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے تھی۔

کامران اکمل نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے پسند نا پسند پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے، چیئرمین پی سی بی اپنی دیگر ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نان کرکٹرز جب بورڈ میں آئیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل اہلیت کی بنیاد پر دی گئی ہے، اعتماد کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا اترکر اچھے نتائج پیش کرے گی، نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، پاکستان کو جلد پاور ہٹرز ملیں گے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی آئی ہے اور یہ دیکھ کر بہت دلی مسرت ہوتی ہے کہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم نے جارحانہ انداز اپنا لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم کامران اکمل نے ٹیم کا انتخاب انہوں نے کہا کی جا رہی نے کہا کہ ایشیا کپ رہی ہے کے لیے

پڑھیں:

بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک بولا چودھری کے تمغے اور اعزازات چوری

بھارت کی نامور سابق تیراک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ بولا چودھری کے آبائی گھر سے ان کی زندگی بھر کی کمائی سمجھے جانے والے تمغے اور یادگاریں چوری کرلی گئیں۔ بولا چودھری کا کہنا ہے کہ یہ ان کے ہوڑہ ضلع کے ہنڈ موٹر میں واقع مکان میں تیسری بڑی چوری ہے۔

بولا چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سب کچھ لے گئے جو میں نے اپنی محنت اور لگن سے پوری زندگی میں کمایا۔ میرے 6 ساؤتھ ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور پدم شری کا بروچ بھی چرا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟

انہوں نے بتایا کہ چوروں نے تمام یادگار اشیا بھی چرا لیں تاہم ارجنا ایوارڈ اور تنزنگ نورگے میڈلز چھوڑ گئے، غالباً ان کی پہچان نہ ہونے کی وجہ سے۔

بولا چودھری اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ کلکتہ کے کاسبا علاقے میں مقیم ہیں جبکہ ان کے آبائی مکان کی دیکھ بھال ان کے بھائی ملن چودھری کرتے ہیں۔ واقعہ یوم آزادی کے موقع پر پیش آیا جب ملن گھر کی صفائی کے لیے پہنچے تو پچھلا دروازہ ٹوٹا اور کمرے اجڑے ہوئے پائے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟

بولا چودھری نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی دو بار چوری ہوچکی ہے اور پولیس کو شکایت درج کروائی گئی تھی مگر کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ تمغے کیوں چرا رہے ہیں؟ انہیں اس سے پیسے تو نہیں ملیں گے۔ یہ میری زندگی کا سرمایہ اور میرے کیریئر کا حاصل ہیں۔ میرا گھر ہمیشہ اس لیے نشانہ بنتا ہے کیونکہ وہ اکثر خالی رہتا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بولا چودھری پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک

متعلقہ مضامین

  • 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی کیا رائے ہے؟
  • ویسٹ انڈیز کا عروج اور انضمام کی ناقابل شکست اننگز
  • پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا
  • ایشیا کپ: ہربھجن سنگھ نے پاکستان سے میچ کی مخالفت کردی
  • بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ سابق تیراک بولا چودھری کے تمغے اور اعزازات چوری
  • پلاسٹک آلودگی، مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی گئی، بھارت کا بائیکاٹ
  • سابق سری لنکن کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد
  • باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا
  • مودی کا اشتعال اور خوف بے نقاب: ایٹمی میں بلیک میلنگ میں نہ آنے کی گیدڑ بھبکی