Jang News:
2025-10-04@20:16:53 GMT
حافظ نعیم الرحمٰن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن خیبر پختون خوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پیر بابا میں گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام صبر اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار اور ہمارے کارکن خدمت کے لیے موجود ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی امدادی کارروائیوں کو بہتر، تیز اور شفاف بنائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن
پڑھیں:
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع سائٹ غربی میں احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز