جاپان نے ایک بار پھر اپنی حیرت انگیز ٹیکنالوجی سے دنیا کو چونکا دیا ۔ اوساکا کی معروف شاور ہیڈ بنانے والی کمپنی “سائنس” نے Mirai Ningen Sentakukiکے نام سے ایک ایسی شاور مشین متعارف کرائی ہے، جسے لوگ کی انسانی واشنگ مشین کہہ رہے ہیں۔
یہ کوئی عام شاور نہیں بلکہ ایک ہائی ٹیک شفاف کیپسول ہے جس میں بیٹھ کر صرف  15 منٹ میں نہایا، سکھایا اور ری فریش ہوا جا سکتا ہے — اور وہ بھی بغیر کسی جھنجھٹ کے۔
شاور کیپسول کیسے کام کرتا ہے ؟
Mirai Ningen Sentakuki کا ڈیزائن سائنس فکشن فلموں کے “کاک پٹ” جیسا ہے۔ صارف اس کے اندر بیٹھتا ہے، جہاں آدھا کیپسول گرم پانی سے بھرا ہوتا ہے۔ اس کے بعد مائیکرو بلبلز (صرف 3 مائیکرون سائز کے) — جو کہ تیز واٹر جیٹس کے ذریعے جلد پر چھوڑے جاتے ہیں — جلد کی گہرائی تک صفائی کرتے ہیں۔ یہ ببلز جب پھٹتے ہیں تو ہلکی مگر طاقتور لہر پیدا کرتے ہیں، جو میل کچیل کو بغیر کسی کیمیکل کے صاف کر دیتے ہیں۔ یہی تکنیک نازک الیکٹرانک آلات کی صفائی کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، یعنی نہ صرف محفوظ بلکہ مؤثر بھی۔
  صرف صفائی نہیں، ذہنی سکون بھی
یہ شاور کیپسول صرف جسمانی صفائی تک محدود نہیں۔ اس میں موجود سینسرز دل کی دھڑکن، جسم کا درجہ حرارت اور جذباتی کیفیت مانیٹر کرتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے پانی کا درجہ حرارت خود بخود ایڈجسٹ ہوتا ہے
ذہنی حالت کے مطابق اندرونی ماحول بدلا جاتا ہے – جیسے اگر آپ دباؤ کا شکار ہیں، توسمندر کی لہروں یا جنگل کی پر سکون ویڈیوز  چلتی ہیں، موسیقی بھی شامل ہوتی ہے۔ یعنی یہ صرف نہانے کا عمل نہیں بلکہ ایک   مکمل ریلیکسیشن تھراپی ہے۔
خواب سے حقیقت تک کا سفر
اس منفرد ایجاد کی جڑیں 1970 کی اوساکا ورلڈ ایکسپو تک جاتی ہیں، جہاں سانیو کمپنی نے پہلی بار ایک الٹراسونک باتھ ڈسپلے کیا تھا۔ اُس وقت ایک بچے یاسوکی ایوما پر اس نے گہرا اثر چھوڑا۔ آج وہی بچہ سائنس کمپنی کا چیئرمین ہے۔
ایوما کہتے ہیں اس حمام نے مجھے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا تھا، اور آج ہم اس خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔”
کب اور کہاں؟

یہ جدید شاور کیپسول اوساکا کنسائی ایکسپو میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، جہاں 1,000 خوش نصیب افراداسے آزما سکیں گے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ریزرویشنز کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ کمپنی اس کا ہوم ورژن بھی تیار کر رہی ہے تاکہ عام لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ البتہ، قیمت اور وسیع دستیابی کے بارے میں تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
اس ایجاد نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے
کچھ نے اسے غسل کا مستقبل قرار دیا تو کچھ نے شفاف کیپسول کی رازداری پر سوال اٹھائے
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب ہمیں نہانے کے لیے واشنگ مشین میں بیٹھنا پڑے گا؟
کن کے لیے خاص طور پر فائدہ مند؟
ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایجاد معمر افراد،نقل و حرکت میں محدود افرا کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ نہ صرف یہ خودکار ہے بلکہ محفوظ اور آرام دہ بھی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سلطنت عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔

ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ایسے ہوائی اڈے بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو ہوابازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔

یہ اپ گریڈ Huawei کے تعاون سے کیا گیا ہے اور اب ملک کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر فعال ہے۔ وائی فائی 7 تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے۔

تیز رفتار وائی فائی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز میں دستیاب ہے، تاکہ مسافر سفر کے دوران بہترین آن لائن تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھے گی بلکہ ہوائی اڈوں کے اہم آپریشنز میں بھی آسانی پیدا ہوگی، جس سے عمان کے ایئرپورٹس جدید ہوابازی کے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، گیس لوڈشیڈنگ شیڈول میں تبدیلی،2 گھنٹے کمی کا اعلان
  • واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف
  • برطانیہ میں اسائلم کے نئے قوانین متعارف، پاکستانی پناہ گزینوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • اسٹارلنک پر صرف ویب براؤزنگ سے بھی آپ مارس مشن کی فنڈنگ کا حصہ بن رہے ہیں؟
  • روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین
  • بوسنیا میں اسنائپر ٹورازم کے نام پر انسانوں کے شکار کا انکشاف، تحقیقات شروع
  • اب اے آئی ہڈی کے فریکچر کی تشخیص بھی کرے گی، یہ ایکس رے مشین سے مخلتف کیسے؟
  • عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف
  • ’ورک فرام ہوم‘ کو چھٹی کے مترادف قرار دینے پر ملازم نے استعفیٰ دیدیا
  • موت کی وادی میں پنپنے والا پودا انسانوں کی بقا میں اہم کردا ادا کر سکتا ہے، مگر کیسے؟