خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالج اور جامعات بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے محکمۂ ہائیر ایجوکیشن نے ونٹر زون میں کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز 19 سے 25 اگست تک بند رکھے جائیں۔ اقدام طلباء، اساتذہ اور اسٹاف کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جامعات و کالجز تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنا سکتے ہیں۔
سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی مد میں ریلیف دینے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، سیلاب کی وجہ سےطلباء کو آسانی اور سہولیات کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے سرکاری ونجی اسکول 25 اگست تک بند رہے گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔