بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے سے معطل، صارفین کو مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 31 اگست تک بند کی گئی ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جن علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ نہیں عدالت نے وہاں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موبائل فون انٹرنیٹ انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بیان جاری کردیا۔
پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل عالمی سطح پر آیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی خرابی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے عالمی سروس فراہم کنندگان اور مقامی آپریٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، سروسز کے مکمل طور پر بحالی تک صورتِ حال کی نگرانی جاری رہے گی۔