پاکستان میں جدید بینکاری کا نیا دور، اسٹیٹ بینک نے پرزم پلس متعارف کرادیا جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں رئیل ٹائم انٹربینک پیمنٹ سیٹلمنٹ سسٹم کے نئے ورژن پرزم پلس کے آغاز سے ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا باب کھل گیا ہے۔

وہ اسٹیٹ بینک میں پرزم پلس کی تعارفی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں اسٹیٹ بینک کے اعلی عہدے داران سمیت بینکنگ انڈسٹری کی چیدہ شخصیات عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر  گورنر اسٹیٹ بینک نے رئیل ٹائم سیٹلمنٹ کے زریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پرانے نظام کے تحت گزشتہ برس ایک ہزار 43 کھرب روپے مالیت کی ٹرانزیکشنز پروسیس کی گئیں، جو ملکی جی ڈی پی سے دس گنا زیادہ ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ حصہ 730 کھرب روپے مالیت کی حکومتی سیکیورٹیز کے لین دین کا تھا، جب کہ حجم کے اعتبار سے 91 فیصد ٹرانزیکشنز تیسرے فریق کے کسٹمر ٹرانسفرز پر مشتمل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل بینکنگ ایپس کے 2 کروڑ 80 لاکھ، برانچ لیس بینکنگ کے 7 کروڑ 10 لاکھ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین اس ڈیجیٹل تبدیلی کا ثبوت ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پرزم پلس جدید عالمی معیار ISO 20022 پر مبنی ہے جو مالیاتی لین دین میں شفافیت، سیکورٹی اور باہمی ربط کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس نظام میں لیکویڈیٹی مینجمنٹ ٹولز، مستقبل کی ادائیگیوں کی شیڈولنگ اور مرکزی سیکیورٹیز ڈپازٹری کے ساتھ مربوط فیچرز شامل ہیں، جو نیلامیوں، کولیٹرل مینجمنٹ اور اوپن مارکیٹ آپریشنز کو مزید سہل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے متعارف کرایا گیا یہ نظام پاکستان کی مالیاتی صنعت اور کاروباری برادری کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک پرزم پلس

پڑھیں:

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادی

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بِیٹا پروگرام کے ذریعے نئی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی اپ ڈیٹ آئی او ایس 25.27.73 میں کالز ٹیب کے لیے ایک نیا مشترکہ حب متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر میں کال سے متعلق تمام افعال کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کال شروع کر سکیں گے، میٹنگ رکھ سکیں گے، ڈائلر تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور فیورٹ کانٹیکٹس سنگل اسٹریم لائنڈ انٹرفیس کے ذریعے مینج کر سکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹ صارفین کو کال مینج کرنے اور روز مرہ کے روابط کو تیز اور آسان بنانے کے لیے ضروری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
  • میٹا نے پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک پر غور کے لیے مشاورتی سیشن منعقد کیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
  • ورلڈ بینک وفد کی وزیر آب پاشی سندھ سے ملاقات
  • آئی ایم ایف کا بعض اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات، پاکستان سے وضاحت طلب
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • پاکستان کے زرمبادلہ مجموعی ذخائر 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے
  • آئی ایم ایف کا بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار