امریکا نے 6 ہزار سے زائد غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 6 ہزار سے زیادہ غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ کے مطابق یہ اقدام امریکی قوانین کی خلاف ورزی، قیام کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی ملک میں موجود رہنے اور بعض سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ منسوخ کیے گئے ویزوں میں زیادہ تر کیسز میں طلبہ پر ڈرائیونگ انڈر دی انفلوئنس (DUI)، چوری، تشدد اور مبینہ طور پر دہشتگردی کی حمایت جیسے الزامات شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 4 ہزار ویزے قانون شکنی کی بنیاد پر جبکہ 200 سے 300 ویزے ’انسدادِ دہشتگردی‘ کے قوانین کے تحت منسوخ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت بین الاقوامی طلبہ کی ویزا اسکریننگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اس سال سے تمام طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ظاہر کرنے اور ان کی جانچ کے عمل سے گزرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ امریکی اقدار، ثقافت یا شہریوں کے خلاف کسی قسم کی ’دشمنی‘ کی نشاندہی ہو سکے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کو بتایا کہ جنوری سے ہزاروں ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں اور مزید اقدامات زیرِ غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بین الاقوامی طلبا کے ویزوں کی منسوخی، نئی امریکی پالیسی کیا ہے؟
دوسری جانب ڈیموکریٹ اراکین نے اس پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ’بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف‘ قرار دیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2023-24 تعلیمی سال میں امریکا میں 210 سے زائد ممالک کے 11 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی طلبہ زیر تعلیم تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا غیرملکی طلبہ و طالبات ویزا منسوخی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا غیرملکی طلبہ و طالبات ویزا منسوخی ویزے منسوخ
پڑھیں:
امریکا میں شٹ ڈاؤن سےساڑھے 7 لاکھ سرکاری ملازمین فارغ،ناسا بھی بند ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ فیوچرز اور ڈالر نیچے آگئے۔
امریکی شٹ ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونا 3 ہزار 895 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی روزگار رپورٹ بھی تاخیر کا شکار ہے، 7 لاکھ 50 ہزار سرکاری ملازمین فارغ ہوگئے، یومیہ 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل منظور نہ ہونے کے بعد امریکا میں شٹ ڈاؤن ہو گیا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند کر دیا گیا اور اس متعلق ناسا کی ویب سائٹ پر شٹ ڈاؤن کا اعلان جاری کیا گیا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ ناسا کے 18ہزار 218 ملازمین میں سے 15ہزار 94فارغ ہو گئے۔ 83 فیصد سے زائد اسٹاف کوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔