مقدس مقامات کی زیارات وزارت مذہبی امور کے مجاز آرگنائزرز کے تحت ہوگی: ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز آرگنائزرز کے تحت ممکن ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور عراق زیارات کروانے والی کمپنیز سے درخواستیں لی جارہی ہیں، جبکہ وزارتِ مذہبی امور نے زیارات گروپ آرگنائزرز کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 585 کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے، حالیہ توسیع میں 95 نئی کمپنیوں نے کاغذات جمع کروا دیے۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی۔ تاہم نئی کمپنیاں 10 ستمبر تک اپلائی کرنے کی اہل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مطلوبہ کوائف والی زیارات کمپنیز کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء جلد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: لیسکو میں پہلی بار خاتون ایس ڈی او تعینات
— فائل فوٹولیسکو کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ڈی او کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈسٹری بیوشن کمپنی سے انجینئر حمیرا نے لسیکو رپورٹ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ انجینئر حمیرا کو گلشن راوی سب ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی خاتون انجینئر ہیں جو آپریشن میں بطور ایس ڈی او کام کریں گی۔