مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی کا جامعہ کراچی یونٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عباس نقوی نے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور شہداء کی قربانیوں کا امین ہے، تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے جامعہ کراچی یونٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں یونٹ کے عہدیداران و اراکین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی صدر نے جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تنظیمی، فکری اور تربیتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور شہداء کی قربانیوں کا امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ فخر عباس نقوی نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی فکری و نظریاتی تربیت وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فخر عباس نقوی آئی ایس او کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا۔