راولپنڈی: احتجاج کیس میں غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی.انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 کے احتجاج کے مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عالیہ حمزہ کی پہلے بھی ایک مرتبہ عدم حاضری پر ضمانت خارج کی جا چکی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت عالیہ حمزہ کی
پڑھیں:
عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سُنا دیا
لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق کیس میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈکی بھائی کی درخواست خارج کر دی۔ اس مقدمے میں ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوا ایپ کی تشہیر کی جس کے باعث این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔
واضح رہے کہ اس کیس میں استغاثہ اور دفاع کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈکی بھائی کو مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا اور ان کے خلاف تحقیقات اور عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔