خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے دوران جہاں 350 سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئیں وہیں مال مویشی اور کھڑی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

15 اگست کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں بڑے پیمانے پر مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 427 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوات میں لائیو اسٹاک کا سب سے زیادہ نقصان

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سوات میں سیلاب سے لائیو اسٹاک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں مجموعی طور پر 163 جانور ہلاک ہوئے۔ ان میں زیادہ تعداد گایوں کی ہے جبکہ بکریاں اور دیگر مویشی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید گیا کہ کئی مویشی خانے بھی تباہ ہوئے اور جانور سیلاب میں بہہ کر ہلاک ہوئے۔

شانگلہ، باجوڑ اور دیر میں بھی جانور ہلاک

پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع شانگلہ، باجوڑ اور دیر میں بھی مویشیوں کو سیلاب سے بڑا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیر لوئر میں مجموعی طور پر 100 جانور ہلاک ہوئے، جبکہ شانگلہ میں 53 اور باجوڑ میں بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب میں 87 جانور بہہ کر مر گئے۔ یہ جانور مقامی لوگ دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے پالتے تھے۔

مزید پڑھیے: مشینری کی واپسی کے معاملے پر پنجاب حکومت کا عدم تعاون جاری ہے، خیبرپختونخوا وزرا

دیر لوئر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھینس، 8 گائیں اور 30 بکریاں ہلاک ہوئیں۔ اسی طرح مانسہرہ میں 16، مہمند میں ایک اور اپر دیر میں 2 جانور ہلاک ہوئے۔

فصلوں اور زمین کو نقصان

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب اور بارشوں سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔

’گاؤں میں مویشی کے بغیر گزر بسر مشکل ہے‘

واضح رہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں لوگوں کی زندگی کا انحصار زیادہ تر مال مویشی پر ہے۔ مقامی لوگ دودھ اور دیگر ضروریات کے لیے خود جانور پالتے ہیں۔

سوات کے رہائشی مزمل خان نے بتایا کہ سیلاب سے مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر وہ جانور جو لوگوں نے گھروں میں پال رکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں مویشی کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے۔ لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دودھ فروخت کر کے روزگار بھی کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ گھروں میں قیمتی نسل کی گائیں رکھتے ہیں اور انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی آسٹریلین گائے لیتا ہے تو اس کی قیمت 8 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

مزمل خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کے لائیو اسٹاک کے نقصانات کا ازالہ کرے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 266 مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان سوات، دیر، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور کوہستان میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں اور سیلاب کا خدشہ: خیبرپختونخوا میں سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 49 پل بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ پلوں کو ہنگامی بنیادوں پر جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ باقی کی مکمل بحالی کا کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا سیلاب کے پی لائیو اسٹاک کے پی میں مویشی ہلاک کے پی میں مویشیوں کا نقصان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا سیلاب کے پی لائیو اسٹاک کے پی میں مویشیوں کا نقصان بارشوں اور سیلاب نقصان پہنچا ہے پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک جانور ہلاک ہلاک ہوئے میں مویشی سیلاب سے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا، انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ میںبے ضابطگیوں کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں زہریلی مچھلی کھانے سے متعدد جانور ہلاک