خیبرپختونخوا میں ایف سی اور انفنٹری کے 8 یونٹس کام کررہے ہیں، احمد شریف چودھری
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری، وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون سیزن، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حالیہ مون سون سیزن میں زیادہ بارشیں ہوئیں، مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے تباہی ہوئی، کل اور پرسوں جو لوگ لاپتہ ہوئے ان کی تلاش جاری ہے، سیلاب کے باعث 670 اموات ہوئیں اور 1000 افراد زخمی ہوئے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو عمل کے دوران سیلاب میں بہہ جانے والوں کی لاشیں مل رہی ہیں، 3 سے 4 دنوں میں 25 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، اگست کے آخری ہفتے میں بارش کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس، ریلوے آپریشن مزید مؤثر اور فعال بنانے کیلیے اہم فیصلے
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال پر ادارے کام کررہے ہیں، این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں سیلابی صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی چیف کی ہدایات پر پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں میں بھجوائے گئے، اس وقت خیبرپختونخوا میں ایف سی اور انفنٹری کے 8 یونٹس کام کررہے ہیں، پاک فوج کا ایک یونٹ گلگت بلتستان میں کام کررہا ہے۔
پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس رپورٹ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی
احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 9 میڈیکل کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، سیلابی صورتحال کے دوران 6 ہزار 903 افراد کو ریسکیو کیا گیا، اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے، میڈیکل بٹالین کے علاوہ سی ایم ایچ سے ڈاکٹرز کو خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا، بونیر میں 2 بٹالین امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، راستوں کی بحالی کے لیے انجینئرز بٹالین مصروف عمل ہے۔
وزیراعلیٰ کی بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے جیٹرو کے صدر سے ملاقات، پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کیلئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے: مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیلابی صورتحال ڈی ایم اے علاقوں میں نے کہا کہ پاک فوج
پڑھیں:
اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، بڑھتی سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے پہلے سے متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شدید بارش سے پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ لاکھوں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر خیموں اور دیگر امدادی سامان کی غزہ میں آمد روک دی ہے، جس کے باعث ٹھنڈ اور بارش سے متاثرہ فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
غزہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ مقامی افراد نے اپنے خیموں کو پانی سے بچانے کے لیے اردگرد گڑھے کھودنا شروع کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے مطابق 13 لاکھ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان موجود ہے، مگر اسرائیلی پابندیوں کے باعث وہ پہنچ نہیں پا رہا۔ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سرد موسم اور بارش میں امداد کی فراہمی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔