‘تنقید محرومی اور احساسِ کمتری کی عکاسی ہے،’ عمران عباس اور ببرک شاہ آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
اداکار عمران عباس نے حالیہ تنقیدی بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی منفی رائے اکثر ان کی اپنی محرومیوں اور احساسِ کمتری کو ظاہر کرتی ہے۔
چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار ببرک شاہ نے اپنے کیریئر اور دیگر فنکاروں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران عباس فلمی کرداروں کے لیے موزوں نہیں لگتے اور ان کی شخصیت ٔاسکرین پر مردانہ تاثر نہیں چھوڑتی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران عباس اپنی پہلی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا‘ میں کراس بارڈر عاشقی کے لیے تیار
ببرک شاہ نے اسی شو میں فواد خان کو بھی ’اوور ریٹڈ‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلمی دنیا میں ان سے بلاوجہ بڑی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں۔
تاہم عمران عباس نے مداحوں کے ساتھ براہِ راست گفتگو میں بغیر کسی کا نام لیے اس تنقید پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کچھ بھی کہے، وہ اپنے مقام پر مطمئن ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کی صلاحیتوں سے بڑھ کر نوازا ہے۔ ‘اس لیے دوسروں کی باتوں کی پرواہ کرنا میرے لیے بے معنی ہے۔’
یہ بھی پڑھیے: جمیل فخری کے بیٹے کو امریکا میں کیسے قتل کیا گیا؟ ببرک شاہ اور راشد محمود نے تفصیلات بتادیں
عمران عباس نے مزید کہا کہ اکثر وہی افراد دوسروں پر طنز کرتے ہیں جو اپنی ذاتی زندگی میں ناکام یا محرومی کا شکار ہوتے ہیں۔ جب یہ لوگ دوسروں کے چہرے یا شخصیت پر تنقید کرتے ہیں تو دراصل یہ اپنی سوچ اور اندرونی کمیوں کو عیاں کرتے ہیں۔
اداکار کے مطابق شوبز کی دنیا میں بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے کہ جو لوگ آپ کی برائیاں کر رہے ہوتے ہیں، ان کی اپنی زندگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود کس حد تک پیچھے رہ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکاری ببرک شاہ عمران عباس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکاری ببرک شاہ ببرک شاہ
پڑھیں:
استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹر کے استعفے جمع کرا رہے ہیں، باقی بعد میں آجائیں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، استعفیٰ بطور احتجاج دے رہے ہیں۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ ان استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے خود سمیت سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز کے استعفے جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز کے استعفے شامل ہیں۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
Waseem Azmet