پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی ستھرائی کے منصوبے ‘ستھرا پنجاب’ کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کردیا ہے، جس کا اطلاق ابتدائی طور پر پوش اور کمرشل علاقوں میں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں میں 5 مرلہ گھر پر 300 جبکہ دیہات میں 200 روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 5 سے 10 مرلہ گھروں پر شہروں میں 500 روپے اور دیہات میں 200 روپے عائد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق 10 مرلہ سے ایک کینال تک کے گھروں سے شہروں میں 1000 روپے اور دیہات میں 400 روپے لیے جائیں گے۔ اسی طرح 2 سے 4 کینال گھروں پر 2000 روپے اور 4 کینال سے بڑے گھروں پر 5000 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، جبکہ دیہات میں 2 کینال سے اوپر گھروں پر 400 روپے فکس ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

کاروباری اور دفتری مراکز کے لیے الگ شرح مقرر کی گئی ہے۔ شہروں میں چھوٹی دکانوں پر 500 اور دیہات میں 300 روپے، درمیانے درجے کی دکانوں پر شہروں میں 1000 اور دیہات میں 700 روپے جبکہ بڑے کاروباری مراکز پر شہروں میں 3000 اور دیہات میں 2000 روپے کوڑا ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کے حکم پر صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے کوڑا ٹیکس کے بل تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ بلوں کی تقسیم اور وصولی کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کی ریونیو اور آپریشنل ٹیموں کے سپرد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوڑا ٹیکس ویسٹ منیجمنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ویسٹ منیجمنٹ اور دیہات میں کیا جائے گا گھروں پر

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: لاہور  سمیت پنجاب  کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات  کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں نے انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 

 آج شہر کا موسم گرم کیسا رہے گا؟بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

متعلقہ مضامین

  • بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • غزہ: امداد تقسیم کرنے والی کمپنی میں مسلم مخالف ‘انفیڈلز’ گینگ کے کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے