مریم نواز شریف کا تھائی لینڈ میں پرتپاک استقبال، شینا وترا خاندان کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی نمایاں کاروباری شخصیت تھاکسن شینا وترا نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا بھی شریک تھیں۔
تقریب میں تھاکسن شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ییے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ
تھائی لینڈ کے دونوں سابق وزرائے اعظم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے والد کی عوامی جدوجہد متاثر کن ہے۔
A dinner reception was hosted in honor of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif by former Prime Minister of Thailand and renowned telecommunication entrepreneur, Thaksin Shinawatra.
The event was also attended by Thailand’s youngest-ever former female Prime Minister,… pic.twitter.com/99Fk8ytq7w
— PMLN (@pmln_org) August 25, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تھاکسن شینا وترا اور پائیتونگترن شینا وترا کی تھائی لینڈ اور عوام کی ترقی کے لیے کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات نے تھائی لینڈ پر مثبت اور گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام اور معاشی تعاون پر مبنی ہے۔ پنجاب کی ترقی کا وژن جدت اور عوامی خدمت ہے جس میں آپ کا تعاون رفتار بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کی جاپانی کمپنی موریناگا کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مراعات سے فائدہ اٹھائے کیونکہ یہاں سے علاقائی منڈیوں تک آسان رسائی حاصل ہے۔ ثقافتی سفارت کاری، تعلیم اور سیاحت کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ میں متعارف کرائی گئی اصلاحات ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کی بہترین مثال ہیں۔ ہم بھی ڈیجیٹل نیشن کے وژن پر عمل پیرا ہیں اور نوجوانوں کو جدید شعبوں میں ہنر مند بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرتکلف عشائیہ کے اہتمام پر تھاکسن شینا وترا اور ان کی صاحبزادی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب تھائی لینڈ تھاکسن شیناوترا سابق وزیر اعظم مریم نواز وزیر اعلی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تھائی لینڈ کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔