تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا نے عشائیہ دیا جس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین پہلی خاتون سابق وزیر اعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
تھکسان شینا وترا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام دیا اور مریم نواز کے پنجاب کی ترقی کے وژن اور اقدامات کو سراہا۔
تھکسان شینا وترا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے والد کی عوامی جدوجہد متاثر کن ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تھکسان شینا وترا اور پائیتونگترن شینا وترا کی تھائی لینڈ اور عوام کی ترقی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے تھائی لینڈ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے، پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام اور معاشی تعاون پر مبنی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جدت اور عوام کی خدمت پنجاب کی ترقی کا وژن ہے، آپ کا تعاون اس کی رفتار بڑھا سکتا ہے، ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت، اور ٹیکنالوجی میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ثقافتی سفارت کاری، تعلیم، اور سیاحت کا فروغ ہمارے عوام کو مزید قریب لاسکتا ہے، تھائی لینڈ میں آپ کی متعارف کردہ اصلاحات سے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی مثال قابل تقلید ہے، ڈیجیٹل نیشن کے وژن پر چلتے ہوئے نوجوانوں کو جدید شعبوں میں ہنر مند بنا رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے نے عشائیہ تقریب کے اہتمام پر تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب شینا وترا نے تھائی لینڈ مریم نواز نواز شریف کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرنا پڑتا ہے، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں،مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میانوالی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ باہرنکلےتوسب کوکام کرناپڑتاہے، جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ تنقید کررہے ہیں کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کررہی ہیں، تنقید کرنے والوں کی بےبسی سمجھتی ہوں؟
میانوالی میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہناتھاکہ سیلاب میں سب سے زیادہ خراب صورت حال گجرات میں ہے ، اب ہم گجرات میں نیا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا آسان لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے، کام کرنا پڑتا ہے ، سیلاب میں پنجاب کابینہ ارکان دن رات کام کررہے ہیں، وزرا سیلاب سے متاثرہ عوام کے درمیان ہیں اور وزرا کو کہا ہے کہ جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں مل جاتا فیلڈ سے واپس نہیں آنا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب تنقید سنتی ہوں تو حیرانی ہوتی ہے کہ کام کرنے پر تنقید کررہے ہیں، پہلی دفعہ سن رہے ہیں کہ تنقید کررہے ہیں کہ سی ایم کام کیوں کررہی ہیں؟ کشتی میں بیٹھی تو تنقید ہوئی کہ سی ایم کشتی میں کیوں بیٹھ گئیں؟ مجھ پر تنقید کرنے والے سن، میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ تنیقد آئی کہ وزیراعلیٰ کشتی میں بیٹھ گئیں ڈوب جاتی تو؟ باقی صوبوں میں نہ سی ایم کام کرتا ہے نہ سسٹم کام کرتا ہے، سی ایم باہر نکلے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ 2022 میں سیلاب آیا تو اس وقت کے وزیراعظم نے فضائی دورہ کیا، عینک ٹھیک کی اور کہا اوہو بہت تباہی ہوئی ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔