اسلامیات اور ترجمہ قرآن میں غیر معمولی کارکردگی، سکھ طالبعلم نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت نویں جماعت کے امتحان میں سکھ طالب علم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
15 سالہ طالبعلم اونکار سنگھ نے اسلامیات میں 98 فیصد نمبر حاصل کیے جبکہ ترجمہ قرآن میں 50 میں سے 49 نمبر لے کر نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی بائیولوجی مقابلے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ، طالبعلم عبدالرافع نے تاریخ رقم کردی
اونکار سنگھ نے نہ صرف اسلامیات اور ترجمہ قرآن میں بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ اردو، انگریزی، فزکس اور کیمسٹری جیسے دیگر مضامین میں بھی اعلیٰ نمبرز حاصل کیے ہیں۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکھ طالبعلم کا رزلٹ کارڈ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کیا۔ جس کے مطابق سکھ طالبعلم نے اردو میں 75 میں سے 74، انگلش میں پورے 75، ریاضی میں بھی 75 میں سے 75، فزکس میں 60 میں سے 60، بیالوجی میں 60 میں سے 59، جبکہ کیمسٹری میں بھی پورے نمبر حاصل کیے۔
لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ کے اسلامیات لازمی میں 98/100 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 49/50
کل 550/555
ویلڈن !!
مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے ؟ pic.
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 23, 2025
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اونکار سنگھ کو شاباش دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟
یہ بھی پڑھیں: مردان کے سرکاری اسکول کے 95فیصد طلبا اے گریڈ کیسے حاصل کر تے ہیں؟
دوسری جانب سکھ طالبعلم کی شاندار کارکردگی کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے، اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسے انعام سے نوازا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلامیات اونکار سنگھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترجمہ قرآن رانا سکندر حیات سکھ طالبعلم شاباش شاندار کارکردگی نویں جماعت امتحان وزیر تعلیم پنجاب وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلامیات اونکار سنگھ رانا سکندر حیات سکھ طالبعلم شاندار کارکردگی نویں جماعت امتحان وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز اونکار سنگھ سکھ طالبعلم
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث ہیں۔
یوں تو صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ بہت حد تک پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا محبت بھرے رشتوں پر بات کرتی نظر آئی ہیں۔
تاہم ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ایسی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں کہ جو صبا قمر کی شادی سے متعلق ہو۔
یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں مداح مذاقاً "لکی چارم" قرار دیتے ہیں۔
عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے فوری بعد کئی اداکارائیں جیسے اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور کی شادی ہوگئی۔
جس کے بعد سے عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اُس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سمجھ لیا کہ شادی کی اب باری صبا قمر کی ہے۔
ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔
ایک صارف نے لکھا: "ایڈوانس شادی مبارک صبا!" دوسرے نے لکھا کہ "عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا: "لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔"