حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلیے 27 ارب کا مالیاتی پیکج منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 27 ارب روپے کا بڑا مالی پیکیج تیار کر لیا جس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں ارکان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ ملازمین کیلئے مالی پیکیج تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کیلئے کل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ستائیس ارب کے پیکیج میں ملازمین کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کیلئے پندرہ سے اٹھارہ ارب روپے شامل ہیں جبکہ تیرہ ارب اسی کروڑ روپے وینڈرز کو واجب الادا ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے ذمہ مجموعی طور پر 54 ارب روپے کا قرضہ واجب الادا ہے۔ ادارے کے تقریباً 11 ہزار ملازمین میں سے صرف تین سو کو نجکاری تک برقرار رکھا جائے گا۔
کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکیج کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں، کمیٹی ارکان نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش پربھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
چیئرمین کمیٹی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہےکمیٹی نے وزیر توانائی کو اگلے اجلاس میں بریفنگ کیلئے بلا لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر اضافہ کیا گیا، جسے وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا۔
نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کی شرحیں یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔
اضافہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت و ذیلی دفاتر کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہوگا۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی اخراجات کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔