اداکارہ عروسہ صدیقی 7 سال بعد دوسرے بچے کی ماں بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ عروسہ صدیقی چند ماہ سے شوبز انڈسٹری سے غائب تھیں جس کی وجہ ایک خوشخبری کی صورت میں سامنے آگئی۔
ڈراما قدوسی صاحب کی بیوہ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ 40 سالہ عروسہ صدیقی نے بالآخر مداحوں کو اپنی غیر حاضری کی وجہ بتا دی۔
ہمیشہ خوش مزاج اور پُرخلوص نظر آنے والی عروسہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے سے گزری ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ماہ قبل دوسرے بیٹے کی ماں بنی ہیں۔ ننھے فرجاد کی آمد نے ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔
عروسہ صدیقی نے اپنے وی لاگ میں یہ خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ پہلا بیٹا سات سال قبل پیدا ہوا تھا۔
عروسہ صدیقی نے بتایا کہ چالیس سال کی عمر میں ماں بننے کے باعث اس بار ریکوری کچھ مشکل رہی لیکن ساس اور سسر کی سپورٹ نے سب آسان کر دیا۔ وہ لاہور سے آ کر ان کے ساتھ رہے اور ہر طرح کا سہارا دیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔