پاکستان میں سب سے بڑی مونچھیں کس کی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
گلگت بلتستان کے خوبصورت اور پر فضا علاقے کچورا سے تعلق رکھنے والے محمد افضل ایک ایسی شخصیت بن چکے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی رک جاتا ہے۔ ان کی وجہ شہرت ان کی 40 انچ لمبی مونچھیں ہیں جو نہ صرف ان کی شناخت بن چکی ہیں بلکہ پاکستان اور دنیا میں ان کا نام بھی روشن کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟
محمد افضل کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو اپنی انفرادیت کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان میں سب سے بڑی مونچھوں کے مالک ہیں اور عالمی سطح پر ان کا نام دنیا کے 5ویں بڑی مونچھوں والے شخص کے طور پر درج ہے۔ آپ بھی محمد افضل سے ملیے محمد رضا کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سب سے بڑی مونچھوں والا کچورا گلگت بلتستان محمد افضل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کچورا گلگت بلتستان محمد افضل محمد افضل
پڑھیں:
ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔