پاکستان میں 88 ملین پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو توانائی بچانے والے ماڈلز سے تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس پر مجموعی طور پر ساڑھے 3 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی یعنی نیکا کے مطابق اس پروگرام میں 5 کروڑ دیہی اور 3 کروڑ 80 لاکھ شہری گھروں کے پنکھے شامل ہیں، جنہیں آئندہ 10 برس میں مرحلہ وار بدلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ’پنکھا تبدیلی پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وزیرِاعظم کا ’پنکھا تبدیلی پروگرام‘ منظور کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ کے ذریعے 2 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلائی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام سے ملک کی بجلی کی چوٹی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ تک کمی آئے گی، جو گرمیوں میں قومی پاور گرڈ پر پڑنے والے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہوگی۔

مزید پڑھیں:میٹر ریڈنگ ایپ کیا ہے اور عوام کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

فائنانسنگ ماڈل کے تحت صارفین قسطوں پر توانائی بچانے والے پنکھے خرید سکیں گے اور ادائیگی براہِ راست بجلی کے بل میں شامل ہوگی، بینک کائیبورپلس 2  فیصد شرح پر 18 ماہ تک فائنانسنگ فراہم کریں گے جبکہ حکومت نے 1.

5 ارب روپے کی رسک گارنٹی مختص کی ہے۔

یہ فائنانسنگ ماڈل اسلامی اصولِ مساومہ پر مبنی ہے اور بینکوں کو صارفین کی بروقت بجلی بل ادائیگی کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟

پروگرام رضاکارانہ ہے اور اس کے لیے درخواستیں نیکا کے آن لائن پورٹل کے ذریعے دی جا سکیں گی، پنکھا بنانے والی کمپنیوں کو تنصیب، پرانے پنکھوں کی محفوظ تلفی اور بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق ملک کی کل بجلی کی طلب میں گرمیوں کے دوران 17 ہزار میگاواٹ سے زائد صرف کولنگ لوڈ پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز سے پیدا ہوتا ہے، جس میں پنکھوں کا حصہ تقریباً 12 ہزار میگاواٹ ہے، اس منصوبے سے توانائی کی نمایاں بچت اور بجلی کے بحران میں کمی ممکن ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنکھا تبدیلی پروگرام ٹیکنیکل سپلائی گرانٹ رسک گارنٹی فائنانسنگ ماڈل کولنگ لوڈ میگاواٹ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی وزارت خزانہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنکھا تبدیلی پروگرام رسک گارنٹی فائنانسنگ ماڈل میگاواٹ

پڑھیں:

وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے  صدر مملکت آصف  علی زرداری سے ملاقات  کی  ہے ۔ ملاقات میں سیاسی امور اور  پاک, افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ 

’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی،  راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔

 برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت کو دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا،ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیرکے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں  وزیراعظم نے حکومتی اور سیاسی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک، افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • خیبرپختونخوا کی ترقی کیسے ممکن ہے؟
  • اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم
  • غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان
  • وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں، خواجہ آصف