آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا، پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دو یہودی مخالف حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ اس الزام کے بعد آسٹریلیا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ایرانی سفیر اور تین دیگر سفارتی اہلکاروں کو سات دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی عملے کی ملک بدری کا فیصلہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کرے گا جبکہ ماہرین اسے آسٹریلیا کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑا فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آسٹریلیا نے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔