سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کی شام ریاض میں منعقدہ ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی شاندار اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

ولی عہد نے ٹیم فالکنز کو چیمپیئن شپ ٹرافی پیش کی، جنہیں ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کا فاتح قرار دیا گیا۔ ٹیم فالکنز کے چیئرمین مسعد الدوسری نے ولی عہد سے ٹرافی وصول کی۔ ٹیم نے 5,200 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 70 ملین ڈالرز کے ریکارڈ پرائز پول میں سے 7 ملین ڈالرز کا عظیم انعام اپنے نام کیا۔ 7 ہفتوں پر مشتمل اس چیمپیئن شپ میں ٹیم فالکنز نے 2 ٹورنامنٹس جیتے اور 6 میں ٹاپ 3 پوزیشنز حاصل کیں۔

تقریب میں ہزاروں شائقین اور عالمی ناظرین نے شرکت کی۔ محفل کو براہِ راست پرفارمنسز اور عالمی کھیلوں کے ستاروں کی موجودگی نے مزید یادگار بنا دیا، جن میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کے ساتھ جشن منایا اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کا شام میں کشیدگی پر قابو پانے کے اقدامات کا خیرمقدم

سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان اور ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کے سی ای او رالف ریچرٹ نے بھی خطاب کیا۔ ریچرٹ نے مملکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ایک منفرد عالمی ایونٹ تخلیق کیا ہے جو مسابقت، جدت اور تفریح کو عالمی سطح پر جوڑتا ہے۔

ایونٹ میں 2 ہزار پروفیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو 100 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 کلبز سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کھلاڑیوں نے دنیا کی مقبول ترین 25 الیکٹرانک گیمز میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو

ای اسپورٹس ورلڈ کپ کا آغاز 2023 میں ولی عہد نے کیا تھا۔ اس کا پہلا ایڈیشن 2024 میں ریاض میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جب کہ دوسرا ایڈیشن 2025 میں نئے ریکارڈز اور شاندار معیار کے ساتھ منعقد ہوا۔

اس چیمپیئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ٹکٹوں کی فروخت میں 53 فیصد اضافہ، عالمی مواد کے مطالبے میں 40 فیصد اضافہ، بین الاقوامی فروخت میں 64 فیصد اضافہ، 35 زبانوں میں نشریات، 100 سے زائد ممالک میں ترسیل، مجموعی طور پر دنیا بھر سے 750 ملین ناظرین نے ایونٹ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھا، جس کا ویوئرشپ دورانیہ 350 ملین گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو

اسی دوران بولیوارڈ ریاض سٹی میں 3 ملین سے زائد وزیٹرز نے شرکت کی، جہاں 1,500 سے زائد ثقافتی، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں نے ایونٹ کو مزید دلکش بنایا۔ یہ عظیم ایونٹ ریاض کو ای اسپورٹس کا عالمی دارالحکومت بنانے کی طرف ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جو مملکت کی وژن، جدت اور قیادت کا عملی ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 چیئرمین مسعد الدوسری سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فالکنز کرسٹیانو رونالڈو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیئرمین مسعد الدوسری سعودی ولی عہد فالکنز کرسٹیانو رونالڈو سعودی ولی عہد کے ساتھ

پڑھیں:

محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے

پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع  ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

Only 2 days remain before the World Snooker Championship 2025 takes center stage in Doha, Qatar.

From November 3–13, the world’s finest cue artists will compete in a test of precision, composure, and class. Each frame will tell a story of determination and brilliance.

[IBSF] pic.twitter.com/JgFZxf43Wk

— IBSF (@ibsf) November 1, 2025

چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔

قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد