قمبرشہدادکوٹ: بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کردیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کو نئے گھروں کی دستاویزات سپرد کردی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’
چیئرمین بلاول بھٹو نے منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کی ملکیّت کی دستاویزات خواتین میں تقسیم کیں اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔
قمبرشہدادکوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو میں سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کے مکینوں سے خطاب کررہے ہیں
#ApniZameenApnaMakaan pic.
— PPP (@MediaCellPPP) August 26, 2025
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا جو وعدہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا وہ اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ان کے مطابق سندھ کی 21 لاکھ خواتین کو گھروں کا مالک بنانا ایک خاموش سماجی انقلاب کی ابتدا ہے، جس کے مثبت اثرات آنے والے برسوں میں نمایاں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں، سیلابی صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف کا بلاول، حافظ نعیم الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ
قمبرشہدادکوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو میں سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھر کے مکینوں میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کررہے ہیں@BBhuttoZardari
#ApniZameenApnaMakaan pic.twitter.com/lptOX2gd1h
— PPP (@MediaCellPPP) August 26, 2025
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے بہتر مستقبل کی بنیاد بھی رکھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم سیلاب نیو تھارو وڈھوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم سیلاب بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے تحت
پڑھیں:
ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔