بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں راہوجا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری
دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات ایک کمسن طالبعلم حمزہ علی سے ہوئی۔ بلاول بھٹو نے محبت بھرے انداز میں بچے سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رتو ڈیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر گھروں کے دورے کے موقع پر کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ
بلاول: آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں؟
طالب علم: میں بڑا ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔
بلاول:… pic.
— Imam Bakhsh (@Imamism) August 25, 2025
جواب سننے کے بعد بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارے پائلٹس نے دشمن کے جنگی طیارے گرائے تھے، تم بھی بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا,یہ دلچسپ اور حوصلہ افزا مکالمہ وہاں موجود افراد کے لیے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کا باعث بنا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 3 محاذوں پر فتح حاصل کی، بلاول بھٹو زرداری
اسی موقع پر بلاول بھٹو نے ایک ننھی طالبہ سے بھی سوال کیا کہ وہ بڑی ہوکر کیا بننا چاہتی ہے۔ طالبہ نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ محنت کریں، انشااللہ بڑی ہوکر ایک اچھی ڈاکٹر بنیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی رتو ڈیرو سیلاب زدگانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی رتو ڈیرو سیلاب زدگان
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی