سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
ڈی سی نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح 3لاکھ 65 ہزار ہوگئی جبکہ دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پرپانی کا بہاو 210000 کیوسک ہوگیا اور دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 142020 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ دریائے راوی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جبکہ کرتارپور سمیت مختلف مقامات سے اب تک 257 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔
ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔