حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔
حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
حوالدارسعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔
انہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا اور اپنی جان کی قربانی دی۔
شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے، انکی یہ عظیم اور لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔