فینٹسی گیمنگ پر پابندی، بھارتی کرکٹرز کو سالانہ 200 کروڑ کے نقصان کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
فینٹسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹرز کو سالانہ 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ڈریم 11 کے ساتھ 358 کروڑ روپے مالیت کا اسپانسرشپ معاہدہ گزشتہ دنوں ختم ہوگیا تھا۔
بھارتی بورڈ ایشیا کپ سے قبل نئے اسپانسر کو لا سکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے رئیل منی ایپس پر پابندی کے بعد اس کے اثرات پلیئرز پر بھی پڑنے والے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی مختلف فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارمز کے ساتھ زیرمعاہدہ تھے۔
روہت شرما، جسپریت بمراہ، لوکیش راہول، ریشابھ پنت، ہردیک پانڈیا اور کرونال پانڈیا ڈریم 11 کے ساتھ منسلک رہے۔
دیگر بڑے پلیٹ فارمز نے شبمان گل، محمد سراج، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ، رنکو سنگھ اور سابق کپتان سارو گنگولی جیسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہوا تھا۔
ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی پر بھی اس پابندی کا اثر پڑے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60فیصد اضافہ
— فائل فوٹوفریڈم نیٹ ورک نے پاکستان میں صحافیوں پر حملوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔
فریڈم نیٹ ورک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔
فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024ء سے ستمبر 2025ء کے دوران صحافیوں پر حملوں کے 142 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پہلے سال کے دوران 36 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 22 پیکا اور 14 پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھے۔